پاکستان

آرمی چیف سے امریکی سینٹ کام کے نئے کمانڈر کی ملاقات

پاکستان، افغانستان میں امن کیلئے کوششوں کا عزم کیے ہوئے ہے اور افغانستان میں امن پاکستان میں امن کیلئے اہم ہے

آرمی چیف جنرل قمر جاوید سے امریکی سینٹ کام کے نئے آنے والے کمانڈر جنرل کینتھ مکینزی جونیئر نے ملاقات کی، باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقا عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی، علاقائی سکیورٹی کی صورتحال اور افغان امن عمل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ملاقات میں افغان صورتحال کے سیاسی حل کی اہمیت کے خیالات پر اظہار اتفاق کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان، افغانستان میں امن کیلئے کوششوں کا عزم کیے ہوئے ہے اور افغانستان میں امن پاکستان میں امن کیلئے اہم ہے۔ امریکی سینٹ کام کے کمانڈر نے دہشت گردی کے خلاف جنگ اورعلاقائی استحکام یقینی بنانے کی پاکستان کی کوششوں کو تسلیم کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button