پاکستان

پی ٹی آئی کوگھرمیں گھس کرمارا،مریم نوازکا دعویٰ

مریم نوازنےکہا کہ ن لیگ کوتینوں حلقوں میں شاندارفتح ملی،کارکنوں نےدھاندلی کےماحول میں باہرنکل کرووٹ ڈالا

مسلم لیگ ن کی نائب صدرمریم نوازکا کہنا ہےکہ نوشہرہ میں ن لیگ نےتحریک انصاف کوگھرمیں گھس کرمارا اورگھرمیں گھس کرمارنے کا اپنا ہی مزہ ہے،انہوں نےڈسکہ اوروزیرآباد میں ریاستی مشینری کواستعمال کیا،ن لیگ کےکارکنوں نےخوف کےماحول میں ووٹ ڈالا تینوں حلقوں سےاپنی پارٹی کوفتح دلائی۔

پریس کانفرنس سےخطاب کرتےہوئےمریم نوازنےکہا کہ ن لیگ کوتینوں حلقوں میں شاندارفتح ملی،کارکنوں نےدھاندلی کےماحول میں باہرنکل کرووٹ ڈالا، لیگی کارکن خوف وہراس کےماحول میں ڈٹےرہے،عوام نےنہ صرف ووٹ دیا بلکہ آخری وقت تک پہرہ بھی دیا،نوشہرہ میں مسلم لیگ ن نےانہیں گھرمیں گھس کرمارا،کسی کےگھرمیں جا کراس کی فتح چھین کرلانےکا اپنا ہی مزہ ہے،ن لیگ کا جیتنا ان کیلئےموت سےبدترہےکیونکہ ن لیگ کی وجہ سےان کا وجود خطرے میں پڑتا ہے۔

انہوں نےکہا کہ ڈسکہ میں ن لیگ سےمقابلہ ہی نہیں تھا،انہیں پتہ تھا کہ یہ ہاریں گےلیکن اندازہ نہیں تھا کہ اتنی بری طرح ہاریں گے،پی ٹی آئی نےکھلےعام فائرنگ کی،ان کا ایک امیدوارفائرنگ کرنےوالوں کےساتھ کھڑا ہوا تھا،یہ انتہائی خطرناک لوگ ہیں جوہرحربہ آزما سکتے ہیں، اگرمسلم لیگ ن کےکسی شخص نےفائرنگ کی ہوتی تواس کا کیا حال ہوتا،اگررانا ثنا اللہ نےفائرنگ  کی ہوتی توانہوں نےصرف رانا صاحب کوہی نہیں بلکہ مریم نوازکوبھی جا کرگرفتارکرنا تھا۔

مریم نوازکےمطابق تحریک انصاف نےخوف وہراس کا ماحول پیدا کیا لیکن ہمارے لوگ جبرکےسامنےڈٹ کرکھڑے ہوگئے۔ بیس میل دور فائرنگ ہوئی لیکن انہوں نےڈسکہ شہرکےوہ پولنگ سٹیشنزبند کردیےجہاں ن لیگ کا زورتھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button