پاکستانفیچرڈ پوسٹ

وفاقی کابینہ میں کون سے دو وزراء ہیں جنہوں نے مہنگی گاڑیاں اور کروڑوں روپے کمائے؟ صحافی رؤف کلاسرا نے بھانڈا پھوڑ دیا

اب بھی کابینہ میں دو تین وزیر ایسے بیٹھے ہیں جنہوں نے اپنے نیچے ایم پی ایز کو ٹکٹ دلوانے کے نام پر نئی لینڈ کروزر گاڑیاں لی تھیں

وفاقی کابینہ میں کون سے دو وزراء ہیں جنہوں نے مہنگی گاڑیاں اور کروڑوں روپے کمائے؟ سینئر صحافی رؤف کلاسرا نے بھانڈا پھوڑ کر حکومت ہلا کر رکھ دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینئر کالم نگار رؤف کلاسرا اپنے کالم اپنا مال دو نمبر نکلا میں لکھتے ہیں کہ 2018ء کے الیکشن میں تحریک انصاف کے ٹکٹ بھاری معاوضے پر بیچے گئے تھے۔ اب بھی کابینہ میں دو تین وزیر ایسے بیٹھے ہیں جنہوں نے اپنے نیچے ایم پی ایز کو ٹکٹ دلوانے کے نام پر نئی لینڈ کروزر گاڑیاں لی تھیں۔ بعض نے کیش لیا تھا۔جب پارٹی سربراہ ارب پتی لوگوں کو اپنا ذاتی دوست ڈکلیئر کر کے سینیٹ کا ٹکٹ بیچے گا تو پھر ایم پی اے اور ایم این اے کی آنکھوں میں عزت کھو بیٹھے گا۔

شیخ سعدی کی کہاوت ہے کہ اگر باد شاہ کسی باغ کا ایک پھل مفت کھائے گا تو اس کی فوج پورا باغ اجاڑ دے گی۔ اگر پارٹی کے اندر سے امیدوار لائے جاتے اورارب پتیوں کو سامنے نہ لایا جاتا تو مختلف سہارے نہ لینا پڑتے میڈیا پر دن رات شور نہ مچانا پڑتا۔ جہاں سربراہ حکومت اپنے ایم این ایز اور ایم پی ایز کو چور ڈاکو لٹیرا اور رشوت خور سمجھتا ہو اس ملک کا کیا مستقبل ہوگا؟آئیں ان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کریں جو بائیس سال دعوی کرتا رہا کہ دنیا کے ایماندار لوگ اکٹھے کر کے لارہا ہے اور اب وزیراعظم بننے کے ڈھائی برس بعد کہہ رہا ہے سوری جنٹلمین میرا مال دو نمبر نکلا مجھے اس سے بچاؤ اور ووٹنگ اوپن کراؤ تاکہ کچھ ارب پتی دوستوں کا احسان اتر سکے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button