پاکستان

سینیٹ الیکشن، عبدالحفیظ شیخ کی چوہدری برادران سے ملاقات

چوہدری برادران نے حکومتی اتحادی ہونے کے ناطے عبدالحفیظ شیخ کو بھرپور سپورٹ کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے

سینیٹ الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار عبدالحفیظ شیخ نے چوہدری برادران سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران وفاقی وزیر بشیر چیمہ میں بھی موجود تھے۔

تفصیلات کے مطابق چوہدری برادران نے حکومتی اتحادی ہونے کے ناطے عبدالحفیظ شیخ کو بھرپور سپورٹ کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ ملاقات میں ق لیگ سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ بھی موجود تھے۔ چوہدری برادران کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا چاہتے ہیں، ان کی نیت صاف ہے، ملک و قوم کی بہتری کیلئے وزیراعظم کو مشکل فیصلے کرنا ہوں گے۔ اس موقع پر عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ چوہدری شجاعت حسین ایک منجھے ہوئے سیاستدان ہیں، مجھے ان کی بھرپور حمایت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکمران جماعت اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر ترقی کا سفر جاری رکھے ہوئے ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button