پاکستان

تحریک انصاف کو ایک اور جھٹکا؛اہم رہنما کے کاغذات نامزدگی مسترد

الیکشن ٹریبونل نے  پی ٹی آئی رہنما سیف اللہ ابڑو کے ٹیکنوکریٹ کے لیے کاغذات نامزدگی مسترد کرتے ہوئے انہیں سینیٹ الیکشن میں حصہ لینے سے روک دیا۔

الیکشن ٹریبونل میں پی ٹی آئی رہنما سیف اللہ ابڑو کے سینیٹ الیکشن میں ٹیکنو کریٹ کی نشست پر حصہ لینے سے متعلق کاغذات نامزدگی منظور ہونے کے خلاف اپیل پر سماعت ہوئی۔دورانِ سماعت ان کے وکیل نےکہا کہ  سیف اللہ ابڑو کے خلاف الیکشن ٹریبونل میں اپیل ناقابل سماعت ہے، الیکشن قوانین کے مطابق اپیل کنندہ کی اپیل کو سنا بھی نہیں جاسکتا جب کہ  سیف اللہ ابڑو کے خلاف اپیل کرنے والے مصطفیٰ میمن خود امیدوار بھی نہیں۔اس موقع پر وکیل اپیل کنندہ رشید اے رضوی نے کہا کہ اگر ٹھیکیدار کو ٹیکنوکریٹ کا امیدوار تسلیم کریں گے تو کل سینیٹ ٹھیکیداروں سے بھری ہوئی ہوگی، رشید رضوی کے دلائل پر کمرہ عدالت میں قہقہے گونج اٹھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button