پاکستان

ہی ٹی آئی نےٹھیکدارکو ٹیکنوکریٹ بنا دیا،کاغذات مسترد

الیکشن ٹربیونل نے پی ٹی آئی کےامیدوارسیف اللہ ابڑو کےکاغذات نامزدگی مستردکردیے

ہی ٹی آئی نےٹھیکدارکو ٹیکنوکریٹ بنا دیا،کاغذات مسترد،کھوج نیوز ذرائع کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں جسٹس آغا فیصل پرمشتمل الیکشن ٹریبونل کےروبرو پی ٹی آئی امیدوارسیف اللہ ابڑو کےکاغذات نامزدگی کیخلاف اپیل کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار کےوکیل نےسیف اللہ ابڑو کی تعلیمی اسناد اور کاروباری تفصیلات عدالت میں پیش کردیں۔

غلام مصطفی میمن کے وکیل رشید اے رضوی ایڈووکیٹ نےموقف دیا کہ ان لوگوں نےٹھیکیدار کو ٹیکنوکریٹ بنا دیا، سیف اللہ ابڑو کیخلاف کریمنل کیس بھی درج ہیں، اس نے کاغذات نامزدگی میں اثاثے چھپائے اور اس کے اثاثوں میں اچانک کئی گنا اضافہ ہوا،  2018 اور 2021 گوشواروں میں زمین و آسمان کا فرق ہے، ہم نے اس کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض اٹھایا لیکن ریٹرننگ افسر نے سنے بغیر ہی کاغذات نامزدگی منظور کر لیے، لہذا ریٹرننگ افسر کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے اور سیف اللہ ابڑو کو سینیٹ الیکشن کے لیے نااہل قرار دیا جائے۔

حیدر وحید ایڈوکیٹ نے موقف دیا کہ سیف اللہ ابڑو کیخلاف کوئی سنگین کیس نہیں، نیب ریفرنس میں نام ای سی ایل سے نکالا جاچکا، وہ انجینئر اور اسی شعبے میں کنسٹرکشن کر رہے ہیں، اثاثے بڑھے تو قانون کے عین مطابق بڑھے۔ رشید اے رضوی ایڈوکیٹ نے موقف دیا کہ ٹھیکیداروں کو ٹیکنوکریٹ میں شامل نہیں کر سکتے، ایسے تو کل سینیٹ ٹھیکیداروں سے بھری ہوگی۔ حیدر وحید ایڈوکیٹ نے موقف دیتے ہوئے کہا کہ  سیف اللہ ابڑو نے 20 سال میں 30 پروجیکٹ مکمل کیے، 30 پروجیکٹ بنانا نیشنل کامیابی ہے۔ الیکشن ٹربیونل نے فریقین کا موقف سننے کے بعد ریٹرننگ افسر کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے پی ٹی آئی کے امیدوار سیف اللہ ابڑو کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button