پاکستان

ایم کیو ایم کےرؤف صدیقی سینیٹ انتخابات سےآؤٹ

رہنما ایم کیوایم رؤف صدیقی کوسینیٹ انتخابات کےلیےنااہل قراردے دیا گیا ہے

رہنما ایم کیوایم رؤف صدیقی کوسینیٹ انتخابات کےلیےنااہل قراردے دیا گیا ہے۔ ریٹرنگ افسرنےرؤف صدیقی کےکاغذات مسترد کیےتھے، فیصلےکورہنمانےٹریبونل میں چیلنج کیا تھا،الیکشن ٹریبونل نےریٹرننگ افسرکا فیصلہ برقراررکھا ۔ الیکشن ٹریبونل نےایم کیوایم رہنما رؤف صدیقی کوسینیٹ انتخابات کےلیےنااہل قراردے دیا،رؤف صدیقی کےوکیل الیکشن ٹریبونل کومطمئن نہ کرسکے۔ ریٹرننگ افسرنے اعتراض عائد کیا کہ رؤف صدیقی کی گریجویشن کی تعلیم 16 برس کی نہیں ہے،روَف صدیقی نےبی اے کررکھا ہےلیکن 2 سال والی ڈگری ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button