پاکستان

انتخابات ہائی جیک کرنےوالے؟وزیراعظم نےخطرے سےآگاہ کردیا

عمران خان کا کہنا ہےکہ سینیٹ انتخابات ہائی جیک کرنےوالےجمہوریت پردھبہ ہیں

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہےکہ سینیٹ انتخابات ہائی جیک کرنےوالےجمہوریت پردھبہ ہیں۔ وزیراعظم عمران خان سےمشیرپارلیمانی امورڈاکٹربابراعوان کا رابطہ ہوا۔ ٹیلیفونک گفتگومیں اسمبلی کےجاری اجلاس،آئینی اورقانونی امورسمیت سینیٹ انتخابات پرمشاورت کی گئی۔ وزیراعظم عمران خان نےکہا کہ اوپن ووٹنگ سینیٹ میں ہارس ٹریڈنگ روکنےکا واحد راستہ ہے،سینیٹ انتخابات ہائی جیک کرنےوالے جمہوریت پردھبہ ہیں۔

وزیراعظم نےٹیلیفونک گفتگومیں سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرحلیم عادل شیخ کی گرفتاری پربھی بات چیت کی۔ بابراعوان نےپی ٹی آئی ورکرزکی جانب سےحلیم عادل کی گرفتاری پرتشویش سےآگاہ کیا۔ ڈاکٹربابراعوان نےکہا کہ حلیم عادل شیخ پرکسٹوڈیل ٹارچرکیا گیا،ان سے سےغیرانسانی اوروحشیانہ سلوک کیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button