پاکستان

یوسف رضا گیلانی سےرابطے؟جہانگیرترین نےحقیقت کھول دی

چینی بحران میں نام آنےکےبعد وزیراعظم اورجہانگیرترین کےدرمیان فاصلےبڑھ گئےتھے

تحریک انصاف کےرہنما جہانگیرترین نےاپنےبیان میں کہا کہ یوسف رضا گیلانی سےرابطےیا ملاقات کی خبریں بےبنیاد ہیں،تحریک انصاف کےلیےمیں نےہمیشہ دل وجان سےمحنت کی ہےاورمیں کل بھی تحریک انصاف کےساتھ تھا،آج بھی تحریک انصاف کےساتھ ہوں۔ واضح رہےکہ یوسف رضا گیلانی اسلام آباد سےسینیٹ کی جنرل سیٹ کےلیےپی ڈی ایم کےمشترکہ امیدوارہیں جب کہ ان کےمدمقابل مشیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ ہیں،چند روزیہ سےخبریں گردش کررہی تھیں کہ یوسف رضا گیلانی نےاپنی حمایت کےلیےجہانگیرترین سےملاقات کی ہے۔

چینی بحران میں نام آنےکےبعد وزیراعظم اورجہانگیرترین کےدرمیان فاصلےبڑھ گئےتھےجس کا ذمہ دارجہانگیرترین نےوزیراعظم کے پرنسپل سیکریٹری اوردیگرکوقراردیا تھا۔ بعد ازاں جہانگیرترین بیرون ملک چلےگئےتھےتاہم کچھ ماہ بعد ہی وہ واپس آگئےتھے۔ جہانگیرترین نےفی الحال وزیراعظم اوردیگرحکومتی رہنماؤں سےفاصلہ اختیارکررکھا ہےتاہم یہ باتیں بھی گردش میں ہیں کہ جہانگیرترین اوروزیراعظم کےدرمیان سوشل میڈیا کےذریعےرابطےہیں اورجہانگیرترین وقتاً فوقتاً انہیں معاشی حوالےسےمشورے بھی دیتےہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button