پاکستان

"وقت بدل چکا ہے”۔۔۔مظلوم کو فوری انصاف دینا ہوگا،جسٹس قاسم خان

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس قاسم خان نے کہا کہ ہے کہ جس جگہ عدالتوں کا احترام ختم ہو جائے وہاں خونی انقلاب آتا ہے۔

ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد قاسم خان نے کہا کہ مظلوم اور مفلوک الحال افراد کو فوری انصاف دینا ہوگا، وقت بدل چکا اب تعلیم یافتہ اور معاشی طور پر مضبوط لوگ انصاف کے لیے عدالتوں کا رخ کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ  جہاں عدالتوں کا احترام ختم ہو جائے وہاں خونی انقلاب آتا ہے۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا کہنا تھاکہ کیسز میں بے جا تاریخ دینے سے پرہیز کیا جائے، ریڈر کے ذریعے آنکھیں بند کرکے ڈیڑھ دو ماہ کی تاریخ نہ دی جائے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button