پاکستانفیچرڈ پوسٹ

7 ماہ کے دوران ملک بھر سے کتنے ارب کی گاڑیاں اور اشیاء سمگل ہوئیں‘ ایف بی آر نے کتنے ارب کی سمگلنگ شدہ اشیاء ضبط کرلی؟ تہلکہ خیز انکشاف سامنے آگیا

رواں مالی سال 35ارب مالیت کی سمگل شدہ اشیا ضبط کی گئی‘پچھلے سال جولائی تا جنوری 22ارب روپے مالیت کی اسمگل شدہ اشیا ضبط کی گئی تھیں

فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)نے رواں مالی سال کے پہلے 7 ماہ(جولائی تا جنوری)کے دوران مجموعی طور پر 35 ارب روپے کی اسمگلنگ کی اشیا ضبط کرلی ہیں۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق وزیر اعظم کے ویژن کو مدنظر رکھتے ہوئے پاکستان کسٹمز اور ایف بی آر نے اسمگلنگ کی لعنت کے خاتمے کے لئے قابل ذکر کارروائیاں کی ہیں م جس کے حوصلہ افزا نتائج حاصل ہوئے ہیں اور مقامی معیشت اور صنعت کی افزائش کے لئے ساز گار ماحول میسر آیا ہے۔ رواں مالی سال جولائی تا جنوری 59 فیصد اضافہ کے ساتھ 35 ارب روپے مالیت کی اسمگل شدہ اشیا ضبط کی گئی ہیں جب کہ پچھلے سال جولائی تا جنوری 22ارب روپے مالیت کی اسمگل شدہ اشیا ضبط کی گئی تھیں۔ اس طرح رواں مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں ایف بی آر کی اسمگلنگ کی روک تھام کی کاروائیوں اور ضبط شدہ اشیا کی مالیت پچھلے سال 12 ماہ کے برابر ہو گئی ہے جو کہ 36ارب روپے تھی۔

ایف بی آر کے مطابق رواں مالی سال ضبط شدہ اشیا میں 66 فیصد اضافہ کے ساتھ 11.3 ارب روپے مالیت کی بغیر کسٹمز ادائیگی کی گاڑیاں، 105 فیصد اضافہ کے ساتھ 3.4 ارب روپے کی چھالیہ، 28 فیصد اضافہ کے ساتھ 1.9 ارب روپے کا کپڑا، 70 فیصد اضافہ کے ساتھ 553 ملین روپے کے سیگریٹس، 113 فیصد اضافہ کے ساتھ 492 ملین روپے کے آٹو پارٹس، 67 فیصد اضافہ کے ساتھ 380 ملین روپے کی الیکٹرانک اشیا، 93 فیصد اضافہ کے ساتھ 899 ملین روپے کا ڈیزل اور 104 فیصد اضافہ کے ساتھ 271 ملین روپے کے زیورات و جواہرات شامل ہیں۔

رواں مالی سال بڑی مالیت کی شراب، نہایت قیمتی باز اور بڑی مقدار میں منشیات بھی ضبط کی گئی ہے اس کے علاوہ پاکستان کسٹمز نے ساٹھ ٹن آیوڈین بھی ضبط کی جو کہ غیر قانونی منشیات کے بنانے میں استعمال کی جاتی ہے۔ اس کارروائی کی تعریف بین الاقوامی ایجنسیز نے بھی کی ہے۔ مزید برآں غیر قانونی پیٹرول پمپس کے خلاف موثر کارروائیوں کے نتیجے میں 2000 غیر قانونی پیٹرول پمپس سیل کئے گئے اور ذمہ داران کے خلاف تادیبی کاورائی کا آغاز کیا گیا ان اقدامات کے نتیجے میں مقامی صنعت کو اپنے کاروبار کی بڑھوتری کے لئے سازگار ماحول میسر آیا ہے جس کے باعث ملکی معیشت پروان ہو رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button