پاکستان

"ڈاکٹر عائشہ کی تقرری”۔۔۔ یاسمین راشد بیٹی کی صفائیاں دینے لگیں

ڈاکٹر یاسمین راشد کی بیٹی ڈاکٹرعائشہ کی کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں اسسٹنٹ پروفیسر کے عہدے پر تقرری کر دی گئی جس کے بعد میڈیا میں طرح طرح کی افواہیں بھی زیر گردش ہیں۔

کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد گوندل کے مطابق کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج کی 4 اسپیشلائزڈ فیلڈز میں سنڈیکیٹ کی منظوری کے بعد اشتہارات کے ذریعے تقرری کی گئی۔انہوں نے بتایا کہ ایک عہدے پر ڈاکٹر یاسمین راشد کی بیٹی ڈاکٹر عائشہ علی اور دوسرے پر ڈاکٹر زینب کی تقرری کی گئی۔ دو شعبوں کے لیے آنے والے امیدوار معیار پر پورا نہیں اترے۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد گوندل کا کہنا ہے کہ فیٹل میڈیسن کی فیلڈ میں ڈاکٹر عائشہ کا تقرر میرٹ پر ہوا، وہ واحد امیدوار تھیں جن کے پاس ڈبل فیلو شپ تھی، ڈاکٹر عائشہ پچھلے 23 سال سے میڈیکل کی فیلڈ میں ہیں، برطانیہ جانے سے پہلے ساڑھے تین سال تک اسسٹنٹ پروفیسر کے طور پر کام کر چکی ہیں۔

اس بارے میں ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ ان کا بیٹی کی تقرری سے کوئی تعلق نہیں، تقرری میرٹ پر ہوئی، اگر سوال کرنا ہے تو کنگ ایڈورڈ کے بورڈ سے کیا جائے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button