پاکستان

"خبردار”۔۔۔ جعلی آئی ڈی بنانے والے ہوجائیں ہوشیار۔۔۔آپریشن کی تیاری

 سوشل میڈیا پر جعلی آئی ڈیز بنانے والوں کے خلاف بڑے آپریشن کی تیاریاں ۔ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ جعلی آئی ڈیز کے پیچھے چھپے نیٹ ورک کو گرفتار کرے گا۔

کھوج ذرائع نے بتایا ہے کہ سوشل میڈیا پر شہریوں کی جعلی آئی ڈیز بنا کر ان کے قریبی افراد سے پیسے بٹورنے کے واقعات میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے، سال 2021 کے پہلے 7 ہفتوں میں ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کو تین ہزار سے زائد تحریری شکایات موصول ہوچکی ہیں جس میں سوشل میڈیا فراڈ کے ذریعے شہریوں سے پیسے بٹورے جارہے ہیں۔راولپنڈی کے رہائشی اسد احمد نے بتایا کہ کسی نامعلوم ملزم نے فیس بک پر اس کے نام سے جعلی آئی ڈی بنا رکھی ہے جبکہ اس کی اصل آئی ڈی سے فوٹو چوری کرکے جعلی آئی ڈی پر لگائی گئی ہے، جعلی آئی ڈی کے پیچھے چھپے افراد اس کے قریبی دوستوں کو پہلے فرینڈ ریکوئسٹ بھیجتے ہیں اور بعد میں کسی بھی مشکل کا ذکر کرنے کے بعد فوری پیسوں کا مطالبہ کرتے ہیں۔

اسد احمد کا کہنا تھا کہ اس نے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کو تحریری طور پر درخواست کردی ہے جس میں ایف آئی اے حکام نے درخواست وصول کرتے ہوئے یقین دلایا ہے کہ فیک آئی ڈی چلانے والوں کے خلاف جلد کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button