پاکستان

"میرا کام کروہ ورنہ۔۔۔۔”پولیس کے ہاتھوں جعلی جج گرفتار

فیصل آباد میں پولیس نے ایڈیشنل سسیشن جج بن کر اپنے رشتے داروں کو دکانوں کا قبضے دلوانے کا حکم دینے والے جعلساز ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ذرائع کے مطابق اقبال نامی شخص نے تھانہ گڑھ کے سب انسپکڑ اخترعباس کوایڈیشنل سیشن جج شہریار بن کر فون کیا اور اسے چند دکانوں کا قبضہ اپنے رشتے داروں کو دلوانے کے لیے کہا ۔پولیس کی جانب سے سم کی تصدیق کرنے پر انکشاف ہوا کہ سم مقامی طور پر کسی اقبال نامی شخص کے نام پر ہے جس پر پولیس نے اقبال نامی شخص کو حراست میں لے کر تفتیش کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button