پاکستان

ن لیگ کے بعد پی ٹی آئی میں بھی تھرتھلی؛فیصل واؤڈا کا فیصلہ ہوگیا

 الیکشن ٹریبونل نے سینیٹ الیکشن 2021ء کے لیے پاکستان تحریکِ انصاف کے امیدوار فیصل واؤڈا کے کاغذاتِ نامزدگی منظور کرنے کے خلاف اپیل مسترد کر دی۔

پیپلز پارٹی کے رہنما قادر خان مندوخیل ایڈووکیٹ نے فیصل واؤڈا کو نااہل قرار دینے کی درخواست دائر کی تھی۔قادر خان مندوخیل ایڈووکیٹ نے اپنی درخواست میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ فیصل واؤڈا نے امریکی شہریت سے متعلق حقائق چھپائے۔ان کا کہنا تھا کہ ریٹرننگ افسر کے سامنے اعتراضات دائر کیئے مگر انہوں نے سننے سے انکار کر دیا، ریٹرننگ افسر کا اقدام غیر قانونی اور غیر آئینی ہے۔

قادر خان مندوخیل ایڈووکیٹ نے عدالت سے استدعا کی کہ فیصل واؤڈا حقائق چھپانے پر عوامی عہدے کے لیے نااہل ہیں، ان کے کاغذاتِ نامزدگی مسترد کیئے جائیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button