پاکستانفیچرڈ پوسٹ

حکومت عوام کی بے بسی کا مذاق اڑانے پر اتر آئی، بجلی کی قیمتوں کے متعلق نیا جھٹکا دینے کی تیاریاں شروع

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے جنوری کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت فی یونٹ بجلی 93 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست کی ہے

حکومت عوام کی بے بسی کا مذاق اڑانے پر اتر آئی، بجلی کی قیمتوں کے متعلق نیا جھٹکا دینے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں اور اس حوالے سے سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے درخواست بھی کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے بجلی کی قیمت میں اضافے کی درخواست کردی۔ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے جنوری کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت فی یونٹ بجلی 93 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست کی ہے جس پر نیپرا 25 فروری کو سماعت کرے گا۔ دوسری جانب نیپرا آج کے الیکٹرک کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی درخواستوں پر بھی سماعت کریگا۔ کے الیکٹرک نے 7 مہینوں کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کیلئے درخواستیں کر رکھی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button