پاکستانفیچرڈ پوسٹ

پاکستان کو گلابی نمک بنانے کے حق سے محروم کرنے کی عالمی سازش سے پردہ اٹھ گیا؟ جھٹکا دینے والی سچائی نے سب کو ہلا کر رکھ دیا

نمک کی تیاری کے کاروبار سے سنہ 1992 سے وابستہ ہیں تاہم گلابی نمک کی تیاری اور اس سے بننے والی مصنوعت کا کاروبار تین سال پہلے شروع کیا

پاکستان کو گلابی نمک بنانے کے حق سے محروم کرنے کی عالمی سازش سے پردہ اٹھ گیاہے؟ جس کے بعد جھٹکا دینے والی سچائی نے سب کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں پیدا ہونے والا پنک سالٹ یعنی گلابی نمک ایک ایسی پراڈکٹ ہے کہ جسے جیوگرافیکل انڈیکیشنز (جی آئی)قانون کے تحت تحفظ دینے کے لیے پاکستان کی وزارت تجارت نے ایک اعلان کیا ہے۔ اس اعلان کے مطابق پاکستان گلابی نمک کو جی آئی قوانین کے تحت رجسٹر کرے گا کہ یہ خالص پاکستان میں پیدا ہونے والی پراڈکٹ ہے اور اسے دنیا میں برآمد اور فروخت کرنے کا حق صرف پاکستان کو حاصل ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں جی آئی قوانین حال ہی میں بنے ہیں اور ان کے تحت پاکستان نے یورپی یونین میں انڈیا کی درخواست کے مقابلے میں درخواست جمع کرائی ہے کہ جس میں پڑوسی ملک نے باسمتی چاول کو انڈین پراڈکٹ قرار دینے کا مطالبہ کیا تھا۔ صوبہ پنجاب کے ضلع خوشاب کے علاقے قائد آباد میں واقع فیکٹری میں پنک سالٹ یعنی گلابی نمک تیار کیا جاتا ہے۔ فیکٹری کے مالک سید احمد شاہ کے مطابق ان کی فیکٹری میں کھانے میں استعمال ہونے والے گلابی نمک کے ساتھ اس سے تیار ہونے والی مصنوعات جن میں لیمپ اور ٹائلیں وغیرہ شامل ہیں وہ بھی تیار کی جاتی ہیں۔ سید احمد شاہ نے بتایا کہ وہ نمک کی تیاری کے کاروبار سے سنہ 1992 سے وابستہ ہیں تاہم گلابی نمک کی تیاری اور اس سے بننے والی مصنوعت کا کاروبار انھوں نے تین سال پہلے شروع کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button