پاکستان

بچوں پر تشدد کی ممانعت کا بل‘ طاہر اشرفی میدان میں آگئے، بڑا اعلان کر دیا

پاستان علما ونسل اور وفاق المساجد و المدارس بچوں پر عدم تشدد کے بل ا خیر مقدم کرتی ہے، بچوں کی اصلاح اور تعلیمی معیار و بہتر کرنے کیلئے تشدد کا خاتمہ ضروری ہے

بچوں پر تشدد کی ممانعت کا بل قومی اسمبلی میں پیش ہونے پر طاہر اشرفی میدان میں آگئے اور انہوں نے بڑا اعلان کرتے ہوئے اس بل کا خیر مقدم کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بچوں پر تشدد کی ممانعت کا بل قومی اسمبلی میں پیش کرنے والی مہناز عزیز نے کہا ہے کہ بل سیاسی جماعتوں کے تعاون سے پاس ہوا، فی الحال اسلام آباد کے لیے ہے لیکن جتنی پذیرائی مل رہی ہے لگتا ہے اسے صوبے بھی ہاتھوں ہاتھ لیں گے۔ وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے کہا کہ حکومت نے بل کو سپورٹ کیا کیوں کہ یہ ضروری تھا، بل پاس ہونے کے بعد رولز بناکر اسے نافذ کرنا بھی لازمی ہے۔ سماجی رہنما شہزاد رائے نے کہا ہے کہ حکومت نے بہت کھلے دل کا مظاہرہ کیا ہے، حکومت اور اپوزیشن دونوں کی کاوشوں سے جسمانی سزا سے بچوں کے تحفظ کا بل منظور ہوا۔ انہوں نے کہا کہ معاشرتی رویہ ہے کہ بچے بات نہیں مان رہے تو ان کے ساتھ سختی سے پیش آنا ہے، اس حوالے سے اساتذہ اور والدین کی تربیت کی ضرورت ہے، زندگی ٹرسٹ ایسے تربیتی پروگرامز میں پہل کرے گی۔ وزیر اعظم کے معاون خصوصی حافظ طاہر اشرفی نے کہا ہے پاستان علما ونسل اور وفاق المساجد و المدارس بچوں پر عدم تشدد کے بل ا خیر مقدم کرتی ہے، بچوں کی اصلاح اور تعلیمی معیار و بہتر رنے ے لیے تشدد ا خاتمہ ضروری ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button