پاکستان

سکیورٹی فورسز کا آپریشن، دہشتگرد کمانڈر حسن عرف سجنا ہلاک

دہشت گرد حسن، میر علی میں 4 خواتین ورکرز کے قتل، سکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی، اغوا برائے تاوان اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھا

سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں خفیہ اطلاع پر بڑا آپریشن کیا اور اس آپریشن کے دوران دہشت گرد کمانڈر حسن عرف سجنا ہلاک ہوگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشت گرد حسن، میر علی میں 4 خواتین ورکرز کے قتل، سکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی، اغوا برائے تاوان اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشتگرد کا تعلق گل بہادر گروپ سے تھا، آپریشن میں اسلحے کا ذخیرہ بھی برآمد کیا گیا۔ علاوہ ازیں شمالی وزیرستان میں فائرنگ سے جاں بحق ہونے والی چار خواتین کی تدفین بنوں کے آبائی علاقوں میں کردی گئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button