پاکستان

نیب کا بڑا اقدام، براڈشیٹ کا ریکارڈ انکوائری کمیشن کو فراہم

کمیشن نے لندن میں پاکستان کے سابق ڈپٹی ہائی کمشنر اور دوسرے افسران کے بیانات بھی ریکارڈ کرلیے ہیں

قومی احتساب بیورو (نیب)نے براڈشیٹ کا ریکارڈ انکوائری کمیشن کو فراہم کردیا۔تینوں وفاقی سیکرٹریز نے ریکارڈ پیش کرنے کے لیے مزید وقت مانگا ہے۔

اعلامیے کے مطابق براڈ شیٹ کیس میں نیب کے 4 سابق چیئرمین کے بیانات ریکارڈ کرلیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ تین متعلقہ وفاقی سیکرٹریز رواں ہفتے ریکارڈ سمیت طلب کیے گئے ہیں، تینوں وفاقی سیکرٹریز نے ریکارڈ پیش کرنے کے لیے مزید وقت مانگا ہے۔ کمیشن نے لندن میں پاکستان کے سابق ڈپٹی ہائی کمشنر اور دوسرے افسران کے بیانات بھی ریکارڈ کرلیے ہیں۔ اعلامیے کے مطابق نیب سے براڈ شیٹ کے متعلق تمام تفصیلات طلب کی گئی تھیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button