پاکستان

محمد علی سد پارہ کے لئے اعلیٰ سول ایوارڈ اور فیملی پیکج کا اعلان

گلگت بلتستان حکومت نے محمد علی سد پارہ کو اعلیٰ سول ایوارڈ کے لئے نامزد کرنے اور فیملی کے لئے امدادی پیکج کی منظوری دے دی۔

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کی زیر صدارت گلگت بلتستان کابینہ اجلاس میں محمد علی سدپارہ کے نام سے منصوب “محمد علی سدپارہ انسٹی ٹیوٹ آف ایڈونچر اسپورٹس ماونٹینئرنگ اینڈ راک کلائمبنگ کے قیام کی منظوری دے دی”۔

کابینہ نے محمد علی سدپارہ کے بیٹے کو تعلیمی قابلیت کے مطابق محکمہ سیاحت و کھیل گلگت بلتستان میں موزوں ملازمت دینے کی بھی منظوری دی۔کابینہ نے محمد علی سدپارہ کو اعلیٰ سول اعزاز کے لئے نامزد کردیا جب کہ محمد علی سدپارہ کی بیوہ کو30 لاکھ روپے امدادی پیکچ کی بھی منظوری دی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button