پاکستان

پاکستانیوں نے کورونا وائرس کو شکست دیدی، ملک میں تاجر برادری کو کھلی چھوٹ مل گئی

15 مارچ سے کورونا ایس او پیز کے ساتھ شادی کی ان ڈور تقریبات، مزارات اور سینیما کھولنے کی اجازت دے دی ہے

ادارے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی)نے 15 مارچ سے ملک بھر میں مزارات، سنیما ہالز کھولنے کی اجازت دے دی جبکہ دفاتر میں 50 فیصد حاضری کی پابندی ختم کردی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں این سی او سی کا اجلاس ہوا جس میں ملک میں کورونا کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور اہم فیصلے کیے گئے۔ این سی او سی کے اعلامیے کے مطابق 15 مارچ سے کورونا ایس او پیز کے ساتھ شادی کی ان ڈور تقریبات، مزارات اور سینیما کھولنے کی اجازت دے دی ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تجارتی سرگرمیوں اورتفریحی پارکوں کیلئے وقت کی حد بھی ختم کردی گئی ہے جبکہ 15مارچ سے ریسٹورنٹ ہالز میں کھانے کی اجازت 10 مارچ کے جائزہ اجلاس سیمشروط ہوگی۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ماسک، سماجی فاصلے کی پابندی اور اسمارٹ لاک ڈان پر عمل درآمد جاری رہے گا جبکہ این سی او سی نے دفاترکے 50 فیصد لوگوں کے گھر سے کام کرنے کی پابندی بھی ختم کردی ہے۔ اعلامیے کے مطابق پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل)کے چھٹے سیزن میں شائقین کی تعداد 20 فیصد سے 50 فیصد تک کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ پی ایس ایل پلے آف میں تماشائی اسٹیڈیم کی گنجائش کے مطابق شرکت کرسکیں گے، پلے آف میں ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کیساتھ شائقین اسٹیڈیم آسکیں گے۔ این سی او سی نے رائے دی ہے کہ الیکشن کمیشن لوکل باڈیزاورکینٹ بورڈالیکشنز مئی کے آخرتک کروائے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button