پاکستان

پاکستان گرے لسٹ میں کب تک رہیگا؟ ایف اے ٹی ایف نے واضح کر دیا

ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کوبقیہ 3 نکات پر عمل کرنے کے لیے4 ماہ کی مہلت دی ہے‘ نکات پر عمل درآمد کرلیا ہے

فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف)نے پاکستان کو رواں سال جون تک گرے لسٹ میں ہی برقرار رکھنے کا فیصلہ سنا دیا ہے۔

تفصیلا ت کے مطابق ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کوبقیہ 3 نکات پر عمل کرنے کے لیے4 ماہ کی مہلت دی ہے۔ ایف اے ٹی ایف کے مطابق پاکستان نے27میں سے 24 نکات پر عمل درآمد کرلیا ہے، جون تک پاکستان تمام27 نکات پر عمل درآمد کرے۔ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کا کہنا ہے کہ ٹیرر فنانسنگ کے ضمن میں خامیاں پائی گئی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button