پاکستان

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے عراقی وزیر دفاع کی ملاقات، باہمی امور پر تبادلہ خیال

پاکستان عراق کیساتھ برادرانہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، پاکستان دہشتگردی کیخلاف جنگ میں عراقی عوام کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے عراقی وزیردفاع نے ملاقات کی جس میں سکیورٹی صورت حال کے ساتھ ساتھ باہمی دلچسپی کے امورپر تبادلہ خیال کیا گیا۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر)کے مطابق ملاقات میں علاقائی سکیورٹی کی صورت حال اور دوطرفہ دفاعی تعاون کے امور پر بھی گفتگو کی گئی۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان عراق کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، پاکستان دہشت گردی کیخلاف جنگ میں عراقی عوام کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ آرمی چیف نے عراقی وزیر دفاع کو ترقیاتی اور دفاعی شعبوں میں ہر ممکن معاونت و تعاون کی پیشکش بھی کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں علاقائی سلامتی و استحکام کے لیے مل کرکام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button