پاکستان

این اے 75 میں ری پولنگ کا حکم، اپیل کی جائیگی یا نہیں؟ فردوس عاشق اعوان نے سچائی بتا دی

آج کاالیکشن کمیشن کافیصلہ جھوٹی راجمکاری کے بیانیے کی موت ثابت ہوا،ہم اداروں کا احترام کرتے ہیں اور ان کو بااختیار اور آزاد بنانا چاہتے ہیں

وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ قانونی چارہ جوئی پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)کا حق ہے، اپیل کا فیصلہ پارٹی مشاورت سے کیا جائیگا۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کا مؤقف ہے کہ اتنا جھوٹ بولو کہ سچ دب جائے، قومی سلامتی کے ساتھ جڑے اداروں کو بھی انہوں نے نہ بخشا،آج کاالیکشن کمیشن کافیصلہ جھوٹی راجمکاری کے بیانیے کی موت ثابت ہوا،ہم اداروں کا احترام کرتے ہیں اور اداروں کو بااختیار اور آزاد بنانا چاہتے ہیں۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے سیمتعلق قانونی چارہ جوئی کرنیکا حق بھی رکھتے ہیں،فیصلے سے متعلق قانونی چارہ جوئی پی ٹی آئی کا آئینی و قانونی حق ہے،فیصلہ ماننا ہے یا اپیل کرنی ہے، یہ پارٹی میٹنگ میں طے کیا جائیگا۔ ان کا کہنا تھا کہ حلقے میں دوبارہ الیکشن کرانے سے متعلق پی ٹی آئی قیادت آئینی و قانونی طریقہ کار استعمال کرے گی،تفصیلی فیصلہ آنیکیبعد ہی ہم اپنی ترجیحات طے کریں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button