پاکستان

سندھ اسمبلی اجلاس مچھلی منڈی میں تبدیل، بات ہاتھا پائی تک جا پہنچی

وقفہ سوالات میں محکمہ آئی ٹی سے سوالات کے دوران بھی ارکان کی نوک جھونک اور طنز یہ جملوں کا تبادلہ جاری رہا

سندھ اسمبلی میں آج ہونے والا اجلاس مچھلی منڈی میں تبدیل ہوگیا جبکہ حکومت اور اپوزیشن رہنماؤں کے تلخ جملوں سے شروع ہونیوالی لڑائی ہاتھا پائی تک جا پہنچی۔

تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی کا اجلاس اسپیکر آغا سراج درانی کی صدرات میں ڈیڑھ گھنٹے تاخیر سے شروع ہوا جس کے آغاز میں ہی وقفہ دعا کے موقع پر اپوزیشن و حکومتی اراکین کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔ اجلاس کے دوران نوبت دھکم پیل اور ہاتھا پائی تک جاپہنچی، خرم شیر زمان اور مکیش کمار چاولہ کی زبان بھی پارلیمانی آداب بھلا بیٹھی۔ اسپیکر کی جانب سے ارکان کو خاموش رہنے کی ہدایت کی گئی تاہم کسی نے سنا نہیں اور شور شرابے میں دعاکا اختتام ہوا، بعد میں اسپیکر نے حکومتی اور اپوزیشن ارکان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے سخت برہمی کا اظہار کیا۔ وقفہ سوالات میں محکمہ آئی ٹی سے سوالات کے دوران بھی ارکان کی نوک جھونک اور طنز یہ جملوں کا تبادلہ جاری رہا۔ بعد ازاں اسپیکر آغا سراج درانی نے اجلاس پیر کی صبح 11 بجے تک کے لیے ملتوی کردیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button