پاکستان

عمران حکومت کی پریشانی میں اضافہ کیسے ہوا؟ پرویز رشید نے بھانڈا پھوڑ دیا

ڈسکہ کے انتخاب میں بکسہ چوری، اغوا کاری اور قتل و غارت گری ناکام ہوئی، مریم نواز کی انتخابی مہم ان کی مزاحمت اور قانونی کاوشیں کامیاب رہیں

مسلم لیگ (ن)کے رہنماء پرویز رشید نے این اے 75 ڈسکہ سے متعلق الیکشن کمیشن کے فیصلے پر کہا ہے کہ ایک ہی حلقے نے جعلی صادق اور امین کا پول کھول دیا۔

اپنے ایک بیان میں پرویز رشید نے کہا کہ اب عمران پریشان ہیں اور اپیل میں جانے کا اعلان کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈسکہ کے انتخاب میں بکسہ چوری، اغوا کاری اور قتل و غارت گری ناکام ہوئی، مریم نواز کی انتخابی مہم ان کی مزاحمت اور قانونی کاوشیں کامیاب رہیں۔ پرویز رشید کا کہنا تھا کہ پورے حلقے میں الیکشن کمیشن کا دوبارہ پولنگ کا فیصلہ منصفانہ ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button