پاکستانفیچرڈ پوسٹ

حکومت مہنگائی کا جن قابو کرنے میں بری طرح ناکام، آٹے کی قیمتوں کتنا اضافہ کر دیا گیا؟ غریب 2 وقت کی روٹی کیلئے بھی ترسنے لگے

20 کلو آٹے کا تھیلا 950 روپے سے بڑھ کر 955 روپے کاہوگیا‘ مرغی کے گوشت کی قیمت 225 سے بڑھ کر230 روپے تک پہنچ گئی ہے

حکومت مہنگائی کا جن قابو کرنے میں بری طرح ناکام، آٹے کی قیمتوں کتنا اضافہ کر دیا گیا؟ جس کے بعد غریب 2 وقت کی روٹی کیلئے بھی ترسنے لگے ہیں۔

ادارہ شماریات کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق 20 کلو آٹے کا تھیلا 950 روپے سے بڑھ کر 955 روپے کاہوگیا ہے۔ ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے کے دوران مرغی کاگوشت 5روپے فی کلومہنگا ہوا، مرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت 225 روپیسے بڑھ کر230 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ اس کے علاوہ رواں ہفتے دال چنا تین روپے فی کلو مہنگی ہو گئی، ایک ہفتے کے دوران 21 اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ ادارہ شماریات کے مطابق حالیہ ہفتے ٹماٹر 2 روپے، پیاز ایک روپیہ، گڑ 20 پیسے فی کلو سستا ہوا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button