پاکستانفیچرڈ پوسٹ

عوام نے حکومتی پابندیوں کو ہوا میں اڑا دیا‘ راولپنڈی، گوجرانوالہ سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں پتنگ بازی عروج پر پہنچ گئی، پولیس خاموش

پولیس لمبی تان کر سو گئی، منچلے چھتوں پر گانے لگا کر پتنگ بازی کرنے لگے لیکن پولیس کارروائی کرنے سے گریزاں ہے

عوام نے حکومتی پابندیوں کو ہوا میں اڑا دیا‘ راولپنڈی، گوجرانوالہ سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں پتنگ بازی عروج پر پہنچ گئی، پولیس خاموش تماشائی بنی رہی۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی اور گوجرانوالہ سمیت ملک بھر میں پابندی کے باوجود بو کاٹا کا سلسلہ جاری ہے، منچلوں نے پتنگ بازی کی پابندی ہوا میں اڑا دی، شہر کے پوش علاقوں میں پتنگ بازی کا سلسلہ جاری ہے۔ باغبانپورہ گرجاگھ نوشہرہ روڈ حافظ آباد روڈ سمیت دیگر علاقوں میں پتنگ بازی جاری ہے۔ آسمان رنگ برنگی پتنگوں سے جگمگا اٹھا۔ پولیس لمبی تان کر سو گئی، منچلے چھتوں پر گانے لگا کر پتنگ بازی کرنے لگے لیکن پولیس کارروائی کرنے سے گریزاں ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button