پاکستانفیچرڈ پوسٹ

حکومت نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو چیلنج کیوں کیا؟ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے عمران حکومت کی بینڈ سے بینڈ بجا دی

دوبارہ الیکشن سے فرار ثابت کرتا ہے کہ تم جانتے ہو عوام تمہاری ضمانتیں ضبط کرائے گی، اللہ تعالی کی لاٹھی بے آواز ہے

حکومت نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو چیلنج کیوں کیا؟ مسلم لیگ ن کی نائب صدر و سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے عمران حکومت کی بینڈ سے بینڈ بجا دی۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کو چیلنج کرنا یہ ثابت کرتا ہے کہ تم نے چوری کی ہے۔ اپنے بیان میں مریم نواز نے پنجاب حکومت کی جانب سے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کے فیصلے پر تنقید کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ووٹ چوری میں ملوث افسران کو بچانا ثابت کرتا ہے چوری تمہارے کہنے پر کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ دوبارہ الیکشن سے فرار ثابت کرتا ہے کہ تم جانتے ہو عوام تمہاری ضمانتیں ضبط کرائے گی، اللہ تعالی کی لاٹھی بے آواز ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button