پاکستان

حمزہ شہباز کو رہائی مل گئی؛کارکنوں کا شاندار استقبال

 مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔

 حمزہ شہباز کو تمام قانونی تقاضے پورے ہونے کے بعد لاہور کی کوٹ لکھپت جیل سے رہا کیا گیا ہے۔قبل ازیں حمزہ شہباز کے ایک ایک کروڑ روپے کے ضمانتی مچلکے ادریس رفیق اور عدیل خان نے جمع کرائے جن کا عدالتی عملے کی جانب سے جائزہ لیا گیا۔ضمانتی مچلکوں کی تصدیق کے حمزہ شہباز کی رہائی کی روبکار جاری کی گئی، احتساب عدالت کے ڈیوٹی جج اکمل خان نے لیگی رہنما کی رہائی کی روبکار جاری کی۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button