پاکستان

مریم نواز اپنے والد میاں نوازشریف سے ناراض کیوں ہوئیں؟ اندر کی بات سامنے آگئی

مریم نواز نے ذاتی مصروفیت کا بتاکر عشائیے میں شرکت سے معذرت کی‘ کیونکہ ان کی چھوٹی بیٹی کی سالگرہ تھی

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اپنے والد سابق وزیراعظم میاں نوازشریف سے ناراض کیوں ہیں اس حوالے سے اندر کی بات سامنے آگئی ہے۔

پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی)کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کو ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے مریم نواز کو عشائیے میں شرکت کی دعوت دی اور درخواست کی کہ مریم صاحبہ آپ کو عشائیہ میں آنا چاہیے۔ ذرائع نے بتایا کہ مریم نواز نے ذاتی مصروفیت کا بتاکر عشائیے میں شرکت سے معذرت کی۔ ذرائع کے مطابق مریم نواز اپنی چھوٹی بیٹی کی سالگرہ کی وجہ سے مصروف ہیں۔

خیال رہے کہ پیپلزپارٹی کی جانب سے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے ارکان قومی اسمبلی کیلئے عشائیہ دیا جارہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز پنجاب میں سینیٹ کا الیکشن چاہتی تھیں لیکن پارٹی کے سینئر ارکان کی تجویز پر نواز شریف نے بلامقابلہ کا فیصلہ دیا۔ گزشتہ دنوں مریم نواز نے میڈیاسے گفتگو میں بھی کہا تھا کہ پنجاب میں الیکشن کا جواب نہیں دینا چاہتی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button