پاکستان

علی حیدر گیلانی کی ویڈیو پر الیکشن کمیشن نے نوٹس لے لیا

اب الیکشن کمیشن آف پاکستان نے علی حیدر گیلانی کی ویڈیو کا نوٹس لے لیا‘ ترجمان کا کہنا ہے کہ ویڈیو کی میرٹ پر تحقیقات ہوں گی

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماء سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی حیدر گیلانی کی ویڈیو کا نوٹس لے لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے ایوان بالا (سینیٹ)کے انتخابات میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے اسلام آباد سے امیدوار یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی حیدر گیلانی کی ووٹ ضائع کرنے کا طریقہ بتانے کی ویڈیو منظرعام پر آئی ہے۔ ویڈیو میں علی حیدر گیلانی مبینہ طور پر ایک رکن کو ووٹ ضائع کرنے کا طریقہ بتا رہے ہیں جبکہ یہ واضح بھی نہیں کہ ویڈیو میں موجود افراد کون ہیں۔ اس ویڈیو کے منظر عام پر آنے کے بعد تحریک انصاف ریفرنس دائر کرنے کیلئے الیکشن کمیشن آف پاکستان پہنچی تھی۔ اب الیکشن کمیشن آف پاکستان نے علی حیدر گیلانی کی ویڈیو کا نوٹس لے لیا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ ویڈیو کی میرٹ پر تحقیقات ہوں گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button