پاکستان

سینیٹ الیکشن، وزیراعظم عمران خان نے اراکین کو بڑی ہدایت کر دی

ووٹنگ میں ہمارے ووٹ ضائع نہیں ہونے چاہئیں، مجھے اپنی ٹیم پر اعتماد ہے، انشا اللہ کامیاب ہونگے

وزیراعظم عمران خان نے ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ ووٹنگ میں ہمارے ووٹ ضائع نہیں ہونے چاہئیں‘ مجھے اپنی ٹیم پر اعتماد ہے، انشا اللہ کامیاب ہونگے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم ہاؤس میں ظہرانہ ہوا، حکومتی اتحادی جماعتوں نے بھی شرکت کی، شرکت کرنے والوں میں متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم)، پاکستان مسلم لیگ ق، بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی)کے وفود نے شرکت کی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہ زین بگٹی نے بھی وزیرعاظم عمران خان کے ظہرانے میں شرکت کی۔ ظہرانے میں پلا، سیخ کباب، قورمہ اور دال اور سلاد پیش کیا گیا۔ ظہرانے سے پہلے حفیظ شیخ اور فوزیہ ارشد نے خطاب کیا۔ اجلاس کے دوران وزیراعظم عمران خان نے نے ارکان کو ووٹ ڈالتے وقت احتیاط برتنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ووٹنگ میں ہمارے ووٹ ضائع نہیں ہونے چاہئیں، مجھے اپنی ٹیم پر اعتماد ہے، انشا اللہ کامیاب ہونگے۔ اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان سے حکومتی اتحادی جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ نواب شاہ زین بگٹی نے ملاقات کی، اس دوران شاہ زین بگٹی نے ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کو سینیٹ الیکشن کے دوران ووٹ دینے کا اعلان کردیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button