پاکستان

حکومت فوری طور پر ادائیگی کرے”۔۔۔اخبار مالکان کا پنجاب حکومت سے مطالبہ

کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز (سی پی این ای) نے ایک بار پھر پنجاب حکومت سے اخبارات کو اشتہارات کی منصفانہ تقسیم اور واجبات کی فوری ادائیگیوں کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ مطالبہ گزشتہ روز 92 نیوز کے ایڈیٹر انچیف محمد حیدر امین کی زیر صدارت منعقدہ سی پی این ای کی پنجاب کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں گروپ ایڈیٹر ایکسپریس ایاز خان، گروپ ایڈیٹر 92 نیوز ارشاد احمد عارف، چیف ایڈیٹر 92 محمد حیدر امین، منیجنگ ڈائریکٹر ڈیلی ٹائمز کاظم خان، منیجنگ ایڈیٹر پاکستان ٹوڈے یوسف نظامی، ایڈیٹر روزنامہ غریب تنویر شوکت، چیف ایڈیٹر روزنامہ طاقت لاہور محمد اویس رازی، ایڈیٹر جہان پاکستان ضیا تنولی، چیف ایڈیٹر روزنامہ ہاٹ لائن لاہور ذوالفقار احمد راحت، چیف ایڈیٹر روزنامہ لیڈر لاہور علی احمد ڈھلوں، چیف ایڈیٹر روزنامہ وفا بہاولپور محمد اکمل چوہان، چیف ایڈیٹر روزنامہ صورتحال زبیر محمود، چیف ایڈیٹر روزنامہ جہاں نما لاہور، ایڈیٹر سنگ میل ملتان امتیاز روحانی ، گروپ ایڈیٹر روزنامہ سعادت عثمان غنی و دیگر موجود تھے۔

اجلاس میں پنجاب سے تعلق رکھنے والے میڈیا اداروں، صحافیوں اور میڈیا کارکنوں سمیت پنجاب حکومت کی متنازع اشتہاراتی پالیسی سمیت مجوزہ ’’پریس اینڈ پبلی کیشن بل 2020ء ‘‘ کے مسودے پر تفصیلی غور کیا گیا۔

سی پی این ای پنجاب کمیٹی کے اراکین نے کہا ’’حکومت کو اپنی ذمہ داریوں سے آگاہ ہونا چاہیے اور میڈیا انڈسٹری کو درپیش مشکل وقت میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے‘‘۔

متعلقہ خبریں

Back to top button