پاکستان

سینیٹ الیکشن ; قومی و صوبائی اسمبلیوں میں پولنگ جاری

سینیٹ کی 37 نشستوں پر الیکشن کے لیے پولنگ جاری ہے جو صبح 9 سے شام 5 بجے تک بلا تعطل جاری رہے گی۔

سینیٹ کے انتخابات کے لیے قومی اور تین صوبائی اسمبلیاں پولنگ اسٹیشن میں تبدیل ہوچکی ہیں اور  ووٹ ڈالنے کے لیے صوبائی اور قومی اسمبلی میں اراکین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔الیکشن کمیشن کے اسٹاف نے اسمبلیوں کا کنٹرول سنبھال رکھا ہے، قومی اسمبلی کے عملے کا ایوان میں داخلہ بند کردیا گیا ہے اور ہال میں الیکشن کمیشن کا عملہ یا ارکان ووٹر داخل ہو سکتے ہیں جب کہ میڈیا کے بھی پریس گیلری میں فون لے جانے پر پابندی عائد ہے۔

قومی اسمبلی میں ریٹرننگ افسر نے ووٹ کاسٹ کرنے سے متعلق اعلان کیا اور  ووٹ مسترد تصور ہونے سے متعلق بھی بتا دیا۔

ریٹرننگ افسر ظفر اقبال نے کہا کہ خفیہ ووٹنگ کے ذریعے انتخاب ہو رہا ہے ، کوئی بھی شخص ووٹ پر نشان درج نہ کرے ورنہ ووٹ مسترد ہو جائے گا جب کہ دو لوگوں کو پہلی ترجیح دینے پر بھی ووٹ مسترد ہو جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button