پاکستان

"کورونا ویکسین بھی مشکوک”۔۔۔تین ہیلتھ ورکر وائرس کا شکار

لاہور میں میواسپتال کے 3 ہیلتھ ورکرز ویکسین لگوانے کے باوجود کورونا وائرس کا شکار ہو گئے۔

میواسپتال کےڈاکٹرآفتاب، ہیڈ نرس عصمت اور وارڈ انچارج تنویر بھٹی کورونا وائرس میں مبتلا ہوئے ہیں۔

کھوج ذرائع کے مطابق ڈاکٹر آفتاب کو 23 فروری کو ویکسین لگائی گئی تھی اور ان میں 5 دن بعد کورونا کی علامات ظاہر ہوئیں  جب کہ ہیڈ نرس عصمت اور وارڈ انچارج تنویر بھٹی کو کورونا ویکسین کے افتتاح کے موقع پر انجیکشن لگائے گئے تھے، ان دونوں میں 15 دن بعد کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہوئیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button