پاکستان

فیصل واوڈا کا قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ عدالت میں پیش‘

 پی ٹی آئی کے رہنما فیصل واوڈا کے وکیل کا کہنا ہےکہ ان کے مؤکل نے بطور رکن قومی اسمبلی استعفیٰ دے دیا ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی رہنما فیصل واوڈا کی نااہلی کے کیس کی سماعت ہوئی جس سلسلے میں ان کے وکیل عدالت میں پیش ہوئے۔فیصل واوڈا کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ان کے مؤکل نے بطور رکن قومی اسمبلی استعفیٰ دے دیا ہے جس کے بعد ان کی نااہلی کی درخواست غیر مؤثر ہوگئی ہے۔

فیصل واوڈا کے وکیل نے ان کا قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ عدالت میں بھی پیش کیا۔

پاکستان تحریک انصاف نے فیصل واوڈا کو سینیٹ کا ٹکٹ بھی دیا ہے جس پر وہ سینیٹ الیکشن لڑرہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button