پاکستان

زرداری کی شہبازشریف سےملاقات،کیا بات چیت ہوئی؟

ایوان میں آصف زرداری اورشہبازشریف کےدرمیان خوشگوارجملوں کا تبادلہ ہوا

پاکستان پیپلزپارٹی کےشریک چیئرمین اورسابق صدرآصف زرداری سینیٹ انتخابات کےموقع پرایوان میں پہنچ گئے۔ آصف زرداری کی ایوان میں آمد کےموقع پراپوزیشن ارکان نےتالیاں بجائیں،اس موقع پرسابق صدرنےقومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہبازشریف سےبھی ملاقات کی۔ ایوان میں آصف زرداری اورشہبازشریف کےدرمیان خوشگوارجملوں کا تبادلہ ہوا،جبکہ اپوزیشن کےدیگررہنماء بھی دونوں رہنماؤں کے گرد جمع ہوگئے۔ زرداری اورشہبازکی ایوان میں ملاقات کےموقع پربلاول بھٹو،خواجہ آصف اوردیگررہنما بھی موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button