پاکستان

فیصل واؤڈا سینیٹرنہیں بن سکتے،صاف صاف بتادیا گیا

بیرسٹرجہانگیرجدون نےمیڈیا کو بتایا کہ فیصل واؤڈا کےوکیل نےفیصل واؤڈا کا استعفیٰ عدالت میں پیش کردیا

فیصل واؤڈا نا اہلی کیس میں درخواست گزارکےوکیل بیرسٹرجہانگیرجدون کا کہنا ہےکہ جھوٹےبیانِ حلفی پرعدالتی فیصلہ آئےتوفیصل واؤڈا سینیٹربھی نہیں بن سکتے۔ فیصل واؤڈا نا اہلی کیس میں درخواست گزارکےوکیل بیرسٹرجہانگیرجدون نےمیڈیا سےگفتگوکرتےہوئےکہا کہ سپریم کورٹ کےفیصلےمیں ہےکہ جھوٹا بیانِ حلفی دینےکےاپنےنتائج ہوں گے۔ انہوں نےکہا کہ جھوٹا بیانِ حلفی جمع کرانےوالا صادق اور امین نہیں،جھوٹا بیانِ حلفی جمع کرانےوالا کوئی بھی پبلک آفس ہولڈ نہیں کرسکتا۔

بیرسٹرجہانگیرجدون نےمیڈیا کو بتایا کہ فیصل واؤڈا کےوکیل نےفیصل واؤڈا کا استعفیٰ عدالت میں پیش کردیا ہے۔ انہوں نےمزید بتایا کہ فیصل واؤڈا کےاستعفےمیں لکھا تھا کہ آج 9 بج کر 25 منٹ پراستعفیٰ اسپیکرقومی اسمبلی کوبھجوایا گیا ہے۔ جہانگیرجدون کا یہ بھی کہنا ہے کہ فیصل واؤڈا کےاستعفےکا علم نہیں وہ کب منظورہوگا اورقومی اسمبلی کی نشست کب خالی ہوگی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button