پاکستان

ووٹ ضائع:عمران خان ،شہریارآفریدی پربرس پڑے

سینیٹ کےانتخاب میں وزیرِمملکت کا ووٹ ضائع ہونےپروزیرِاعظم ان سےسخت ناراض ہوگئے

سینیٹ کےانتخاب میں وزیرِمملکت شہریارآفریدی کا ووٹ ضائع ہونےپروزیرِاعظم عمران خان ان سےسخت ناراض ہوگئے۔ وزیرِاعظم عمران خان نےشہریارآفریدی پراظہارِبرہمی کرتےہوئےکہا کہ سب کوطریقہ کاربتایا گیا تھا کہ ووٹ کیسےکاسٹ ہوتا ہے،آپ کوایسی غلطی نہیں کرنا چاہیئے تھی۔ وزیرِاعظم نےمزید کہا کہ آپ کونہیں پتہ کس طرح ووٹ کاسٹ کرتےہیں، آپ ایم این اے ہیں،اس طرح کی غلطی کیسےکردی؟ اس موقع پرشہریارآفریدی وزیرِاعظم عمران خان کوتسلی بخش جواب نہیں دے سکے۔ شہریارآفریدی کی جانب سےدوسرے بیلٹ پیپرکےلیے ریٹرننگ افسرکودرخواست بھی دی گئی تھی۔

ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا ہےکہ شہریارآفریدی نےووٹ ڈالنےکےبعد درخواست دی ہے،تاہم بیلٹ پیپرپرمہرکےسوا کوئی نشان نہیں لگایا جا سکتا۔ ذرائع الیکشن کمیشن نےبتایا کہ بیلٹ پیپرپردستخط کردینے سےووٹ مسترد تصورکیا جائےگا، ووٹ کاسٹ کرنےسےپہلےغلطی کا پتہ لگنےپرآراونیا بیلٹ پیپردے سکتا ہے،ووٹ کاسٹ ہونےکےبعد دوبارہ بیلٹ پیپرجاری نہیں کیا جاسکتا۔

دوسری جانب وزیرِمملکت شہریارآفریدی نےریٹرننگ افسرکودی گئی درخواست میں مؤقف اختیارکیا تھا کہ کچھ دن سے میری طبیعت ٹھیک نہیں تھی، الیکشن کی تیاری کے حوالے سے پارٹی اجلاسوں میں شرکت نہیں کرسکا تھا۔ شہریار آفریدی نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ جب میں ووٹ کاسٹ کرنے پہنچا تو آپ سے، آپ کے اسٹاف سے پوچھا، تاہم آپ کا عملہ مجھے گائیڈ کرنے میں ناکام رہا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button