پاکستان

موٹروے زیادتی کیس، مرکزی ملزم پر فرد جرم عائد کر دی گئی

موٹر وے زیادتی کیس کا واقعہ ستمبر 2020ء میں پیش آیا تھا، ملزمان نے سیالکوٹ موٹر وے پر خاتون کو اس کے بچوں سامنے زیادتی کا نشانہ بنایا تھا

موٹر وے زیادتی کیس کے مرکزی ملزم عابد ملہی اور شفقت محمود پرفرد جرم عائد کردی گئی، اس کیس میں کل 35 گواہوں کے بیانات شامل کیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہورکی کیمپ جیل میں موٹر وے زیادتی کیس کی سماعت کے دوران مرکزی ملزم عابد ملہی اور شفقت محمود پر فرد جرم عائد کی گئی، ملزمان نے صحت جرم سے انکار کیا ہے۔ خیال رہے کہ موٹر وے زیادتی کیس حساس ہونے کے باعث اس کا ٹرائل جیل میں ہو رہا ہے۔ اس کیس کے چالان میں کل 35 گواہوں کے بیانات شامل کیے گئے تھے، 200 صفحات پر مشتمل چالان چند روز قبل پیش کیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ موٹر وے زیادتی کیس کا واقعہ ستمبر 2020 میں پیش آیا تھا، ملزمان نے سیالکوٹ موٹر وے پر خاتون کو اس کے بچوں سامنے زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button