پاکستان

وزیراعظم عمران خان کا استعفیٰ مانگنے والوں کو شبلی فراز نے بڑا مشورہ دیدیا

یہ ضمیروں کے سوداگر ہیں آج کا نتیجہ کل کی ویڈیو کا ثبوت ہے، پی ڈی ایم نے لوٹی ہوئی دولت کے منہ کھول دیے ہیں

وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے بڑا بیان داغتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا استعفیٰ مانگنے والوں کو شرم آنی چاہیے وہ یہ سوچ ہی کیسا سکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق شبلی فراز نے کہا کہ صوبے کی ترقی کے لیے بھر پور کوشش کریں گے،سینیٹ الیکشن کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان کے خدشات صحیح ثابت ہوئے، وزیراعظم عمران خان ہی ملک کے نظام کو تبدیل کرسکتے ہیں۔ شبلی فراز نے کہا کہ یہ ضمیروں کے سوداگر ہیں آج کا نتیجہ کل کی ویڈیو کا ثبوت ہے، پی ڈی ایم نے لوٹی ہوئی دولت کے منہ کھول دیے ہیں، خیبرپختونخوا کے عوام عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں، عمران خان کے مستعفی ہونے کی باتیں کرنے والوں کو شرم کرنا چاہیے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button