پاکستان

مریم نواز نے وزیراعظم عمران خان کو ووٹ چور کہہ دیا

2018ء کی ووٹ چوری کا بدلہ ڈسکہ کے عوام نے لیا اور چیئرمین سینٹ کا الیکشن چھینے جانیکا بدلہ آج عوامی نمائندوں نے لے لیا

مسلم لیگ ن کی نائب صدر اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے وزیراعظم عمران خان کو ووٹ چور کہہ کر کرسی چھوڑنے کا کہہ دیا

تفصیلات کے مطابق مریم نواز کا کہنا ہے کہ سب سے اہم بات یہ ہے کہ عوام اور ان کے نمائندوں نیڈرنے سے انکار کردیا، جعل سازی اب نہیں چل سکتی۔ مریم نواز کا کہنا ہے کہ جعلی مینڈیٹ عوام کے نمائندوں نے واپس چھین لیا، اپنے ہی لوگوں نے دباؤ کے باوجود آٹا چور، چینی چور، بجلی چور اور ووٹ چور عوام کے مجرم عمران خان کو ووٹ دینے سے انکار کردیا۔ ان کا کہنا ہے کہ’ تمہارے پاس اب وزیراعظم ہاؤس پر قابض رہنے کا کوئی جواز نہیں، ووٹ چور کرسی چھوڑ’۔مریم نواز نے یوسف رضا گیلانی، پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ اور ن لیگی ارکان کو مبارک باد دی ہے اور ن لیگی ارکان کو شاباش بھی دی ہے کہ جنہوں نے نواز شریف کے فیصلے اور بیانییکا مان رکھا اور جھکنے اور بکنے سے انکار کردیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button