پاکستان

سینیٹ انتخابات، قسمت کی دیوی پیپلز پارٹی مہربان‘ شیری رحمان بھی کامیاب

ٹائی پر فیصلہ الیکشن کمیشن قوانین کے مطابق ٹاس کے ذریعے کیا گیا اور یوں پیپلزپارٹی کی شیری رحمان نے ٹاس جیت لیا

سندھ میں سینیٹ انتخابات میں قسمت کی دیوی بھی پیپلزپارٹی پرمہربان رہی کیونکہ پیپلز پارٹی کی شیری رحمان بھی سینیٹ انتخابات میں کامیاب ہو گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کی شیری رحمان اور متحدہ قومی موومنٹ کے فیصل سبزواری میں ٹائی ہوگیا تھا اور دونوں امیدواروں نے 22، 22 ووٹ حاصل کیے تھے۔ ٹائی پر فیصلہ الیکشن کمیشن قوانین کے مطابق ٹاس کے ذریعے کیا گیا اور یوں پیپلزپارٹی کی شیری رحمان نے ٹاس جیت لیا۔ ٹاس جیتنے کے باعث شیری رحمان کے ترجیحی ووٹ پی پی امیدواروں کو منتقل ہونا شروع ہوئے اور ایک ایک کرکے پیپلزپارٹی کیمزید 4 امیدوارجنرل نشستیں جیت گئے۔ فیصل سبزواری کے ٹاس جیتنے کا فائدہ اپوزیشن جماعتوں کو ہوسکتا تھا، فیصل سبزواری کے ٹاس جیتنے پران کے ترجیحی ووٹ اپوزیشن امیدواروں کو ملتے لیکن بدقسمتی سے وہ ہار گئے۔ سینیٹ انتخابات میں سندھ اسمبلی سے اب تک کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق 11 نشستوں میں سے پیپلزپارٹی7، متحدہ قومی موومنٹ اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) 2، 2 پر کامیابی حاصل کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button