پاکستان

یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کے بعد وزیراعظم نے بڑا قدم اٹھانے کا فیصلہ کرلیا

آج کا دن جمہوریت کیلئے افسوس کا مقام ہے جو جمہوریت کے علمبردار تھے انہوں نے جمہوہری قدروں کو روندا ہے

سینیٹ انتخابات میں اسلام آباد سے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)کے امیدوار یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کے بعد وزیر اعظم نے پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ لینے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود کا کہنا تھا کہ علی حیدر گیلانی کا چہرہ، آواز اور ان کی حرکتیں عوام کے سامنے ہیں۔ انہوں نے اعلان کیا کہ پارٹی اور وزیراعظم عمران خان نے فیصلہ کیا ہے کہ اس ایوان سے اعتماد کا ووٹ لیں گے۔ ان کا کہنا تھاکہ متفقہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ عمران خان ایوان سے اعتماد کا ووٹ لیں گے، اور واضح ہوجائے گا کون کہاں کھڑا ہے؟ آج کا دن جمہوریت کیلئے افسوس کا مقام ہے جو جمہوریت کے علمبردار تھے انہوں نے جمہوہری قدروں کو روندا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button