پاکستان

یوسف رضا گیلانی کی کامیابی، بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے استعفیٰ کا مطالبہ کر دیا

عمران خان اسپورٹس مین ہیں تو انہیں شکست تسلیم کرلینا چاہیے اور آج کے بعد ان کو استعفیٰ دینا چاہیے: چیئرمین پیپلز پارٹی

بلاول بھٹو زرداری نے اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ امیدوار یوسف رضا گیلانی کی سینیٹ انتخابات میں فتح کے بعد وزیراعظم سے استعفیٰ دینے کا مطالبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم و یوسف رضا گیلانی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھاکہ کہتے ہیں کہ عمران خان اسپورٹس مین ہیں تو انہیں شکست تسلیم کرلینا چاہیے اور آج کے بعد ان کو استعفیٰ دینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ جہاں بھی ظلم ہو وہاں جمہوریت بہترین انتقام ہے، آج شہبازشریف اور مولانا فضل الرحمن کے پاس بھی جاں گا۔ ایک سوال کے جواب میں بلاول کا کہنا تھاکہ سینیٹ انتخابات کے بعد اپوزیشن کا اگلا قدم لانگ مارچ یا عدم اعتماد ہوگا یہ فیصلہ پی ڈی ایم کرے گی۔ ان کا کہنا تھاکہ ہم جمہوریت کی بحالی اور اداروں کی مداخلت کو روکنا چاہتے ہیں، عمران حکومت کی 3 سالہ کارکردگی سب کے سامنے ہے، عوام سمجھ چکی ہیں کہ بجلی کے بلوں اور مہنگائی کا بوجھ ان کی نالائقی کی وجہ سے اٹھا رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button