پاکستان

وزیراعظم عمران خان اور زرتاج گل کا ووٹ مسترد ہوا‘ نوید قمر کا دعویٰ

وزیراعظم کا اپنا ووٹ جبکہ شہریارآفریدی اورزرتاج گل کا ووٹ بھی مسترد ہوامسترد شدہ ووٹوں پر اوور رائٹنگ کی ہوئی تھی

پیپلزپارٹی کے رہنما نوید قمر نے دعوی کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اور پاکستان تحریک انصاف کی رہنماء زرتاج گل کا ووٹ بھی مسترد ہوا ہے۔

خیال رہے کہ اسلام آباد سے سینیٹ کی جنرل نشست پر یوسف رضا گیلانی کامیاب ہوگئے ہیں۔ ریٹرننگ افسر کے مطابق 7 ووٹ مسترد ہوئے۔ پیپلزپارٹی کے رہنما نوید قمر کا کہنا تھاکہ وزیراعظم عمران خان کا اپنا ووٹ بھی مسترد ہوا ہے جبکہ شہریارآفریدی اورزرتاج گل کا ووٹ بھی مسترد ہوا۔ انہوں نے کہا کہ مسترد شدہ ووٹوں پر اوور رائٹنگ کی ہوئی تھی۔ دوسری جانب قومی اسمبلی کے ریٹرننگ افسر کے مطابق 340 ووٹ کاسٹ ہوئے جن میں سے یوسف رضا گیلانی نے 169 ووٹ حاصل کیے جبکہ حفیظ شیخ نے 164 ووٹ حاصل کیے یوں یوسف رضا گیلانی حفیظ شیخ کو پانچ ووٹوں سے شکست دے کر اسلام آباد سے سینیٹر منتخب ہوگئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button