پاکستان

نیب نے صدر مسلم لیگ ن میاں شہباز شریف کو بڑا دھچکا دیدیا

سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور سابق وفاقی وزیر اکرم درانی کے خلاف انکوائری عدم ثبوت پر بند کرنے کی منظوری دی گئی‘ نیب اعلامیہ

قومی احتساب بیورو (نیب)نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کو بڑا دھچکا دیتے ہوئے ان کے خلاف انکوائری کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس چیئرمین نیب جاوید اقبال کی زیر صدارت ہوا جس میں میں 2 ریفرنسز کی منظوری دی گئی۔ اعلامیے کے مطابق سابق چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)امتیاز عنایت الٰہی کے خلاف بدعنوانی کاریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی گئی جبکہ سابق ڈی جی پارکس اینڈہارٹی کلچرکراچی لیاقت علی خان کے خلاف بھی بدعنوانی کاریفرنس دائرکرنے کی منظوری دی گئی۔ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ نیب ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں 8 انکوائریز کی منظوری دی گئی جس میں شہباز شریف کے خلاف انکوائری کی منظوری شامل ہے۔ نیب اعلامیے کے مطابق سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور سابق وفاقی وزیر اکرم درانی کے خلاف انکوائری عدم ثبوت پر بند کرنے کی منظوری دی گئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button