پاکستان

سینیٹ انتخابات میں کامیابی، لیگی رہنماء محمد زبیر نے بڑا بیان داغ دیا

عبد الحفیظ شیخ آج ہی یا اگلے چند روز میں یہاں سے غائب ہوجائیں گے، یہ پہلا قدم ہے جس سے انصاف ہمیں نظر آرہا ہے

مسلم لیگ ن کے رہنماء محمد زبیر نے سینیٹ انتخابات میں پی ڈی ایم کے امیدوار یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کے بعد بڑا بیان داغتے ہوئے سب کو حیران کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ن لیگی رہنما محمد زبیر نے کہا کہ عبد الحفیظ شیخ آج ہی یا اگلے چند روز میں یہاں سے غائب ہوجائیں گے، یہ پہلا قدم ہے جس سے انصاف ہمیں نظر آرہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اراکین نے ضمیر پر ووٹ دیا ہے، آج سیاسی طور پر مقابلہ ہوا، ہار اور جیت کا فیصلہ ہوگیا، حکومت کو ایک کے بعد دوسری ہار کا سامنا ہے۔ محمد زبیر نے کہا کہ حکومت اب ڈسکہ میں تو ضمنی الیکشن لڑے گی ہی نہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button